ضلعی کچہری کے باہر داماد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاںبحق جبکہ خاتون اور راہگیرسمیت 2افرادزخمی
- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی کچہری کے باہر داماد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاںبحق جبکہ خاتون اور راہگیرسمیت 2افرادزخمی ہوگئے ہےں ،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو اور آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے ملزم کو گرفتار کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات اورتعریفی اسناددینے کااعلان کیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلعی کچہری کوئٹہ کے پرانے گیٹ کے سامنے مسلح شخص اسد نے گاڑی پر پستول سے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون فریال اور اس کے والد سابق ایڈمنسٹریٹر ارباب عبدالجبار موقع پر جان کی بازی ہارگئے جبکہ مقتولہ فریال کی خالہ فوزیہ ،آسیہ اور راہگیر عتیق اللہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں فوزیہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ دیگرزخمیوں کوطبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کانتیجہ ہے ملزم اسد اورمقتولہ فریال کی سات سال قبل شادی ہوچکی تھی تاہم بعد ازاں گھریلورنجش کی وجہ سے معاملہ عدالت تک پہنچ چکاتھا تاہم گزشتہ روز ملزم اسد نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ ،اس کی خالہ اورسسر کو قتل جبکہ آسیہ اور راہگیر عتیق اللہ کو زخمی کردیا۔واقعہ کے بعد ملزم اسد فرار ہونے کی کوشش کررہاتھاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے انہیں سرنڈر ہونے کی وارننگ دی اور کہاکہ وہ پستول نیچے پھینک دیں بصورت دیگر پولیس ان کے خلاف کارروائی کریگی جس پر ملزم نے اسلحہ نیچے رکھا اور ہاتھ اوپر اٹھالئے ،ٹریفک پولیس اہلکاروں ضمیر اور سکندر نے ملزم کواسلحہ سمیت حراست میں لیکر اسے ایگل سکواڈ کے حوالے کیا جسے ایگل سکواڈ کے اہلکاروں نے سول لائن تھانے منتقل کیا ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ بتایاجارہاہے جاںبحق ہونے والوں میں باپ بیٹی شامل ہیں ،دریںاثناءصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ٹریفک پولیس اہلکاورں کی جانب سے ملزم کو موقع پر گرفتار کرنے کی تعریف کی اور کہاکہ پولیس نے اسلحہ سے لیس ملزم کو گرفتار کرکے بہادری کامظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ امن کے قیام کیلئے فورسز نے روس اول سے ہی بہترین کردار اداکیاہے بلکہ ہمت اور جوان مردی سے فرائض کی انجام دہی کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعامات بھی دئےے جائیںگے ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے بھی اہلکاروں کی بہادری اور جواں مردی کی تعریف کی اور انہیں تعریفی اسناد دینے کااعلان کیا ملزم کو موقع پر گرفتار کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کاکہناتھاکہ انہوں نے فائرنگ کے بعد مڑ کر دیکھا تو ایک شخص گاڑی پرفائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہاتھاجسے انہوں نے اسلحہ رکھنے اور ہاتھ اٹھانے کی وارننگ دی اورکہاکہ انہیں کسی صورت بھی فرارنہیں ہونے دیاجائے گا بلکہ اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی انہوں نے ملزم کوگرفتارکرکے ایگل سکواڈ کے حوالے کردیاگیا جسے سول لائن تھانے منتقل کردیاہے ۔