بلوچستان:واقعات و حادثات5جاں بحق 1زخمی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات وواقعات میں خاتون ،مزدوراور طالب علم سمیت 5افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بڑے بھائی کے سبق پڑھنے کی تاکید پر ناراض 15سالہ نوجوان وظیفہ مبشر قیصرانی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے متعلقہ پولیس واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے متعلق تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں دوسری جانب ضلع جھلس مگسی کے علاقے باریچے کھچی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاںبحق ہوگئی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے ژوب ڈی آئی خان روڈ پر خاورینہ کے قریب تعمیراتی کمپنی کی میکسرگاڑی گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوار 2 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیںجن کی لاشیں نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دریںاثناءگزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سوراب کے علاقے کلی سرخ میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور مبارک جاں بحق جب کہ عطاءاللہ نامی مزدور زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close