
- Advertisement -
سیکرٹری ریجنل اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کوئٹہ اور محکمہ ایکسائز کے عملے نے عالمو چوک ائیرپورٹ روڈپر بغیر پرمٹ،بغیر فٹنس،کا لے شیشے،سرچ لائٹس اور اور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران ایک گاڑی، ایک رکشہ اور تین موٹرسائیکلوں کو بغیر پرمٹ اور کاغذات نہ ہونے پر بند کردیئے۔63 مختلف گاڑیوں کو اوور لوڈنگ،سرچ لائٹس،کا لے شیشے،بغیر لائسنس اور بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ پر چالان کیئے۔