
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے جوان حق نواز مری کو فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کے آبائی علاقے تمبو میں سپردخاک کردیاگیا ،شہید کے نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر کوہلو منورحسین، ونگ کمانڈر میوند رائفلزلیفٹیننٹ کرنل محمد حماد، میجر رسالدار لیویز شیر محمد مری سمیت علاقائی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار حق نواز مری کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے تمبو میں سپردخاک کردیاگیا ہے،شہید کے جنازے میں ڈپٹی کمشنر کوہلو منورحسین، ونگ کمانڈر میوند رائفلزلیفٹیننٹ کرنل محمد حماد، میجر رسالدار لیویز شیر محمد مری سمیت علاقائی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت,شہید کے قبر پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض الحسن, ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ڈائریکٹر جنرل لیویز کی جانب سے شہید کے آخری آرام گاہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر علاقائی عمائدین اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی، شہید حق نواز مری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے بھائی ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،ایسے سینکڑوں بھائی ملک کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہوں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا کر شہید نے اپنی جان قربان کر دی۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، اہلیان کوہلو اور شہدا کے ورثا کے لئے خوشی کی بات ہے کہ ان کے بیٹے نے اپنی جان ملک کی خاطر قربان کر دی ہے، انہوں نےکہا کہ مٹھی بھر عناصر کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔