
- Advertisement -
مشےر لائےواسٹاک بلوچستان مٹھا خان کاکڑنے کہا ہے کہ سبی کا روایتی مےلہ بلوچستان مےں بسنے والے تمام لوگوں کے مابےن اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائےواسٹاک جنگی حےات سمےت دےگر شعبوں کی ترقی مےں اہم رول پلے کرتا ہےں بلوچستان مےں مالداری کا شعبہ رےڑہ کی ہڈی کی حےثیت رکھتا ہے سبی مےلے مےں دےگر علاقوں سے آنے والے مالداروں کو مکمل رےلیف فراہم کےا جائے گا اس سال سبی مےلے کے انتظامات کو بروقت مکمل کےا جائے ان خےالات کا اظہار انہوں نے سےکرٹری لائےواسٹاک عصمت اللہ کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ڈائرےکٹر جنرل لائےواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسےن جعفر ڈپٹی ڈائرےکٹر لائےواسٹاک و ہارس اےنڈ کےٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر حاجی جان محمد صافی، بابو محمد انور خجک کے علاوہ محکمہ لائےواسٹاک کے دےگر آفیسران بھی موجود تھے ۔مشےر لائےواسٹاک بلوچستان مٹھا خان کاکڑنے کہا کہ سبی کا سالانہ تارےخی وثقافتی مےلے مےلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کےلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے ےہ روایتی مےلہ بلوچستان کی قدےم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذےبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمےوں کے فروغ کا بھی ذرےعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہےں بلوچستان کی 80فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے سبی کا تارےخی مےلہ بلوچستان سمےت ملک بھر سے آئے ہوئے مالداروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے مالداری بلوچستان کے لوگوں کی زندگی مےں بے حد اہمیت کی حامل ہے مالداروں کو دستیاب وسائل مےں رہ کر ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہےں موےشیوں کی پےداواری صلاحیت کو بڑھا کر خوراک کی کمی اور روزگار کے نئے مواقع پےد ا کئے جاسکتے ہےں لائےواسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی سے دےہی آبادی کی خوشحالی اور ملکی معیشت مےں پےشرفت ثابت ہوتی ہےں انہوں نے کہا کہ سبی مےلہ کے موقع جانوروں کی خرےد وفروخت کی منڈی کا انعقاد زمانہ قدےم سے ہوتا آرہا ہے سبی مےلہ ملک بھر کے محنت کشوں موےشی بانوں کاروباری حضرات کےلئے اےک خوش کن جشن کی حےثےت رکھتا ہے جن مےں ہزاروں موےشیوں کی خرےد وفروخت اور کاروبار ہوتا ہے ملکی معیشت مےں گلہ بانی کا شعبہ رےڑھ کی ہڈی کی حےثیت رکھتا ہے سبی مےلے کو شاےاں شان انداز سے منانے کےلئے ہم سب نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے مےلے مےں آنے والے مالداروں کو وسائل مےں رہ کر تمام سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنانی ہے اس سلسلے مےں تمام تےارےاں بروقت مکمل کی جائےں محدود وسائل کے باجودہ صوبے مےں مالداری کے فروغ کےلئے اقدامات کئے جارہا ہے سبی مےلہ اس اقدامات مےں اہم رول پلے کرتا ہے سبی مےلے کے موقع پر موےشی منڈی مےں لائے جانے والے جانور ملک بھر مےں مشہور ہےں اس مقصد کےلئے مالداروں کو موےشی منڈی مےں مکمل رےلیف فراہم کرنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائےںجانوروں کی دےکھ بھال علاج معالجے سمےت دےگر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ مالداروں کو کسی قسم کی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈپٹی ڈئرےکٹر لائےواسٹاک و ہارس اےنڈ کےٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر حاجی جان محمد صافی نے جشن سبی کی تےارےوں کے ھوالے سے تفصےلی آگہی فراہم کی ۔