
- Advertisement -
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں بچے سمیت3افراد جاںبحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صنعتی شہر حب کے علاقے مین آر سی ڈی ہائی وے پرگڈانی موڑ کے مقام پر مزدہ ٹرک اور ویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایدھی کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے حب کے جام غلام قادر سول اسپتال منتقل کیا،حادثے کی شکار ویگو مقامی سیمنٹ فیکٹری کی بتائی جاتی ہے جس میں فیکٹری کے افسر غفار اور ان کے گن مین ساجن سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب حب ہی کے علاقے میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر بوندا باندی کے باعث پھسلن کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی،جس سے کوچ میں سوارایک بچہ جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے زریعے حب کے جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا۔