
- Advertisement -
کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رات کو ہونے والی موسلادھار بارش سے جل تھل کا سماں پیدا ہوگیا ۔ پہاڑوں پر برفباری سے درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔کوئٹہ اور گردونواح میں بادل کھل کر برسے ۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔بارش سے درخت ، پھول ، پتے اور پودے دھل گئے ۔ شہری خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے ۔بارش اور برفباری کے بعد شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔ موسم کا حال جاننے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹے میں شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔