13سال سے بند سبی ہرنائی ریلوے سیکشن پر ریلوے سروس بحال نہ ہوسکی

0

- Advertisement -

13سال سے بند سبی ہرنائی رےلوے سےکشن پر رےل سروس بحال نہ ہوسکی ،سبی ہرنائی رےلوے سےکشن پر موجود رےلوے اسٹےشنوں کی تعمےر نومکمل بم دھماکوں سے تباہ شدہ پل رکھنے کا کام بھی ست روری کا شکار 71سال پرانا رےلوے ٹرےک تبدےل نہ ہوسکا سبی ہرنائی رےلوے لائن کی بندش سے محکمہ رےلوے کا اربوں کا نقصان جبکہ عوام رےل کے سستے سفر سے محروم معدنےات زرعی اجناس کی رےل کے زرےعے تر سےل سلسلہ بھی بند ، جدےد صدی مےں بھی سبی ہرنائی بابرکچھ کی عوام رےلوے کے سستے سفر سے محروم رہا سبی ہرنائی بابر کچھ سمےت ہرنائی سےکشن کی عوام ماےوسی کا شکار جبکہ کوئٹہ سے خےر پور نواب شاہ حےدرآباد ڈےرہ غازی خان کشمور کے لئے بھی رےل سروس مےسر نہےں ۔ تفصےلات کے مطابق 1883مےں برطانوی دور مےں ان تمام وسائل کو بروئے کار لانے کےلئے ہرنائی ودےگر علاقوں کے اونچے اونچے پہاڑوں کو کاٹ کر حےرت انگےررےلوے لائن کا منصوبہ بناےا گےا 1948 مےں باقاعدہ سبی ہرنائی ،ناکس شاہرگ اور خوست سمےت بوستان اور ژوب تک تےن سوکلومےٹر طوےل ترےن رےلوے لائن کو تارےخی اہمےت کا حامل بنادےا گےا اس منصوبے نے دنےا کے ماےہ ناز انجےنئر کو حےرت زدہ کرڈالا ، ہرنائی وسائل سے مالامال علاقہ ہے جس کی تما م پہاڑی معدنےات کی دولت سے مالامال ہےں ہرنائی ناکس شاہرگ خوست زردآلو تک ہزاروں فٹ اونچا اور 65کلومیٹر طوےل ترےن سورغراور تورغر کے پہاڑی سلسلے کوئلے کے ذخائز سے بھرے پڑے ہےں ہرنائی سے بذریعہ ٹرےن ہزاروں ٹن کوئلہ اندروں ملک براستہ سبی سپلائی ہونے کی وجہ سے رےلوے سروس سے محکمہ رےلوے کو روزانہ 50کروڑسے زائد فائدہ ہوتا تھا ، جنوری 2006کو نامعلوم افراد نے پانچ5بڑے رےلوے پلوں اور رےلوے ٹرےک کو دھماکہ خےز مواد سے نقصان پہنچاےا جس کے بعد رےلوے سروس معطل ہوگئی 2006سے قبل سبی ہرنائی رےلوے سےکشن مےں ٹرےن سروس مےں ماہانہ دوہزار سے 2500 تک مال گاڑی کی بوگیاں لگائی جاتی تھےں جن مےں کوئلہ ، پھل، سبزیاں ودےگر اشےاءلوڈ ہوتی تھےں جن کی آمدنی مالانہ لاکھوں اور سالانہ اربوں روپے ہوتی تھےں جس سے محکمہ رےلوے کا فائدہ ہوتا تھا ، سبی ہرنائی ، شاہرگ ، ناڑی ، ناکس ، بابر کےچ، سپن تنگی، کھوسٹ اس سےکشن کے اہم علاقہ ہےں ان علاقوں مےں رہائش پذےر افراد اور زمےنداروں کو سبی ہرنائی رےلوے سروس بند ہوجانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ، سبی ہرنائی رےلوے سروس کی بحالی کےلئے سابق صوبائی حکومت سمےت نگران حکومت نے کافی کوشش کی لےکن وہ عوام کو رےلیف فراہم کرنے مےں کانامی کا شکا ر رہے سبی ہر نائی کی عوام کے دےرینہ مطالبہ پر مےاں نواز شرےف ، نےشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزےر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مسلم لےگ ن کے سابق صوبائی صدر سابق وزےر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ۔ پشتونخواملی عواملی پارٹی کے رہنما عبدالرحےم زےارت وال سمےت بلوچستان کے منتخب نمائندوں نے مسئلہ پر سنجےدگی سے توجہ دی باقاعدہ سبی ہرنائی سےکشن کےلئے دن رات محنت کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے سبی ہرنائی سکےشن کی بحالی کےلئے فنڈز جاری کردئےے ۔سابق حکومتوں نے سبی ہرنائی سےکشن کی بحالی کےلئے کام شروع کےا پہلے مرحلے مےں اےن اےل سی نے کامیاب حکمت عملی سے سبی ہرنائی سمےت اس سےکشن پر اسٹےشنوں کی تعمےر نو سمےت تباہ شدہ بھاری پل کی دوبارہ نئے سرئے سے نصب کا کام مکمل کرلیا تاہم صدےوں پرانی رےلوے ٹرےک اور رےلوے لائن کو تبدےل نہ کےا جاسکا جس کی وجہ سے سبی ہرنائی رےلوے سےکشن پر رےل سروس بحال نہ ہوسکی 13سال سے طوےل مدت کے لےے بند سبی ہرنائی رےلوے سروس کو بحال کرنے کےلئے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے وزےر اعظم عمران خان ، وزےر اعلیٰ جام کمال خان وفاقی وزےر رےلوے شےخ رشےد سے امےد کی ہے کہ وہ سبی ہرنائی سےکشن کی بحالی کے لےے اپنی صلاحیتوں کو استعمال مےں لاکر سبی ہرنائی کی عوام کو رےل کے سستے سفری سہولت فراہم کرنے مےں رول پلے کرےں واضح رہے کہ بلوچستان سے خےر پور نواب شاہ حےددآباد ڈےرہ غازی خان کشمور کےلئے مسافر ٹرےن کے نہ ہونے سے ان علاقوں کی عوام کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے جبکہ بولان مےل جعفر اےکسپرےس اور عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے ڈی اےس کوئٹہ سے مطالبہ کےا ہے کہ تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی عوام کو بھی سفر کی سہولیت فراہم کرنے کےلئے اقداما ت کئے جائےں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.