لورالائی:نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2 ایف سی اہلکار شہید

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے میں ژوب روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سادہ وردی میں دو ایف سی اہلکار سودا لینے کےلئے ژوب روڈ پر مجید مارکیٹ کے مقام پر موجود تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پستول سے فائرنگ کرکے ایف سی حوالدار علاﺅالدین سکنہ لکی مروت اور لانس نائیک انور سکنہ کرک کو موقع پر قتل کردیا اور فرار ہوگئے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر شمس اللہ ولد عبداللہ شدید زخمی ہوا،جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی منتقل کردیئے گئے.پولیس کے مطابق مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی نفری نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.