دکی:دو مختلف واقعات1شخص جاں بحق 2زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع دکی میں دو واقعات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی ملا عبداللہ کے قریب ندی میں ٹریکٹر میں مٹی لوڈ کرتے ہوئے تودہ گرنے سے مٹی تلے آکر ایک شخص جاںبحق ہوگیا پولیس کے مطابق جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت مسعود احمد ولد محمد خان قوم کاکڑ سکنہ ضلع زیارت کے نام سے ہوئی ہے ،لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا ءکے حوالے کردی گئی۔علاوہ ازیںدکی کے علاقے رباط میں ٹریکٹر کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 2افراد ڈرائیور شبیر ولد میربیگ قوم بلوچ سکنہ رباط اور اقبال ولد حاجی محمد عظیم قوم بلوچ سکنہ رباط شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.