پٹ فیڈر کنیال، بالان شاخ اور باری شاخ میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

0

- Advertisement -

پٹ فیڈر کنیال کے ذیلی شاخوں بالان شاخ اور باری شاخ میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی پانی کی عدم دستیابی کے سبب لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی جانی والی گندم سمیت دیگر ربیع کے فصیلات کو متاثر ہونے کا خدشہ پایا جا رہا ہے محکمہ ائریگیشن کی عدم دلپسپی کے سبب زراعت سے وابستہ افراد کو مالی طور بڑے پیمانے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے ان خیالات سنی تحریک نصیرآباد کے ضلعی صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زمینداروں اور کاشتکاروں نے بھاری اخراجات برداشت کرکے گندم سمیت ربیع سیزن کی دوسری فصلات کاشت کرکے ملکی اور صوبے کے غذائی خوراک کی ضرورہات کو پورا کررہے ہیں مگر اس کے برعکس محکمہ ائریگیشن کی نااہلی کے باعث پٹ فیڈر کنیال اور اس کے ذیلی شاخوں بالان شاخ اور باری شاخ میں گزشتہ کی عرصہ سے پانی کی شدید قلت نے عوام کو پریشان کرکے رکھا دیا ہے انہوں نے کہاکہ پانی نہ ہونے سے زیرکاشت ہماری گندم جل رہی ہے مگر ائریگیشن حکام صرف جھوٹے وعدے کرکے زمینداروں کو اندھیرے میں رکھا رہی ہے اور مختلف حیلے اور بہانی کرکے صرف پانی کی فراہمی کے دعوی کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر بالان اور باری شاخوں میں پانی کی ترسیل کو شروع نہ کیا گیا تو مجبورا ہوکر قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کے ساتھ ایکسین آفس کا گھیرا¶ کرکے احتجاج کیا جائیگا جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ آبپاشی پرعائد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.