
- Advertisement -
صوبائی مشیر برائے تعلیم محمد خان لہڑی گزشتہ روز ایک روزہ مختصر دورے پرنوشکی پہنچے جہاں انہوں نے ماڈل ہائی اسکول میں جاری میٹرک کے امتحانی ہال کا دورہ کیا ،صوبائی وزیر تعلیم اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی شجرکاری مہم کے سلسلے میں اسکول میں درخت لگا رہے ہیں صوبائی وزیر نے ماڈل ہائی اسکول نوشکی کے امتحانی سینٹرز کے دورے کے دوران 5 طالب علموں کا پیپرز نقل کرنے پر اٹھا کر ساتھ لے گئے ساتھ ہی اسکول کے اندر ٹیچر ایسوسیشن کا دفتر دیکھ کر آگ بگولہ ھو کر ایسوسیشن کے دفتر کو فوری بند کرنے کا زبانی آڈر بھی دیا اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم گرلز ہائی اسکول غریب آباد نوشکی کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے ھیڈ مسٹرس پر بھی بات جھاڑ دی ضلعی آفیسر ایجوکیشن کو بتایا کہ غریب آباد ہائی اسکول کو ماڈل کا درجہ دینے کی گنجائش نہیں۔بلکہ اس میں جگہ کی کمی کے ساتھ تعداد بھی زیادہ نہیں صوبائی وزیر کے ہنگامی دورہ کرنے بعد روانہ ہوئے ۔