بلوچستان لیویز کے اہلکاروں کو بلوچستان پولیس کے اسپیشل برانچ میں تربیت دینے کا عمل شروع

0

- Advertisement -

بلوچستان لیویز کے اہلکاروں کو بلوچستان پولیس کے اسپیشل برانچ کے شعبہ سیکورٹی برانچ میں تربیت دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے پہلے مرحلے میں دو ہفتے کا کور س 25پولیس اہلکاروں کو دی گئی ہے آج دوسری کورس کے اختتامی تقریب کے موقع پر ایس پی سیکورٹی اسد خان ناصر نے لیویز تربیت مکمل کرنے والے لیویز اہلکاروں میں اسنا د تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر بلوچستان لیویز کے اہلکاروں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اور جدید تر بیت کے موا قع فراہم کرنے کےلئے سیکورٹی برانچ کے تربیت یا فتہ اہلکاروں کے توسط سے ٹریننگ جاری ہے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے 25 اہلکاروں کو تر بیت یا فتہ تر بیت دینے کا مر حلہ وار تربیت کا عمل جا ری ہے انہوں نے کہا کہ ہم بم ڈسپوزل خصوصی یونٹ کے تحت تر بیت یافتہ اہلکاروں کے ذریعے بم ڈسپوزل اور دیگر آتش گیرمادہ کے علا وہ واک تھر وگیٹ اور سیکورٹی کے دیگر امو ر کے حوالے سے تر بیت دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری کو شش ہے کہ ہمارے تربیت یا فتہ اہلکار بلوچستان فورس کے دیگر اہلکاروں کو بھی تربیت دے کر مستقبل کے چیلنجو ں سے نمٹنے کے لئے تیا ر کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے لیویز اہلکاروں کو مر حلہ وار تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہماری کو شش ہے کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دیگر فورس کے اہلکاروں کوبھی جدید تربیت سے آراستہ کر یں تقریب کے آخر میں انہوں نے لیو یز کے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کو سر ٹیفکیٹ دیے دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.