عوام کو روشن مستقبل دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے،نوابزادہ نعمت زہری

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءرکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ، عوام کو روشن مستقبل دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کی خوشحالی و فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کرکے اقدامات اٹھاو¿ں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ شہید سکندرآبادضلع بنانا ایک خواب تھا جس کو عملی جامعہ پہناچکے ہیں اب ہمیں وقت ضائع کیئے بغیر اس ضلع کی تعمیر و ترقی کرنا ہے تعلیم ، صحت، مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور روزگارکی فراہمی کے لئے خصوصی کوششیں عمل میں لا یا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے اس کو پورا کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ عوام بھروسہ رکھیں انشاءاللہ ان کی تمام ترجیحات پر بتدریج کام کیا جائیگا۔ شہید سکندرآباد ضلع کو اس لیئے اہمیت حاصل ہے کہ یہ سی پیک کے لئے مرکز ثابت ہوگا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ، اور گوادر شاہراہ کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے شہید سکندرآباد ضلع مستقبل میں مزید ترقی کریگا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ، نوجوانوں کو اسکالر شپ دینا ہمارے وژن کا حصہ ہے اور ان تمام ترجیحات پر کام کرکے عوام کی محرومیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ تمام ترمنصوبے عوام کی خواہشات اور ان کی مرضی و منشاءکے مطابق تشکیل دیکر علاقے میں خوشحالی لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.