سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان خوش آئند ہے ، پی ٹی آئی بلوچستان

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری میں بیان میں صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے برادر ممالک کے تعلقات بلندیوں کی سطح پر پہنچ جائیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ، پاکستان کی تاریخ کے لئیے ایک سنہری دور کا آغاز ھوگا وزیر اعظم کی بہترین خارجہ پالیسی اور طلسم انگیز شخصیت کی بدولت برادر ممالک پر پاکستان کا اعتماد بحال ھوا ھے جو ہر پاکستانی کے لئیے باعث فخر ھے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت موجودہ حکومت کو دعوی عرب ، قطر ، یو اے ای کی حکومتوں کی جانب سے جو خاطر خواہ محبت اور پیار دیا گیا ھے وہ قابل فخر ھے ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت دنیا کے تمام ممالک کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ بحال ھورہا ھے جس کی وجہ سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ھوگے ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان آمد پر ان کا شان شایان استقبال کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کو سفارتکاری کے شعبے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ھوئی لیکن حکومت نے سفارتکاری کی وجہ سے تمام دوست ممالک کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کیا ھے جو پاکستان کو ترقی کی نئی منازل تک لے جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.