- Advertisement -

پٹ فیڈرکینال کے ذیلی شاخوں روپاٹیل،عمرانی شاخ،مرادواہ،قبولہ شاخ میں ذرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی پانی کی عدم دستیابی کے باعث گندم سمیت ربیع کی دیگر فیصلوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اگر جلد ازجلد ذرعی پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایاگیا تو زمینداروں اور کسانوں کو کرڑوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ضلع نصیرآباد پورے صوبے کی ذرعی اور غزائی خوراک کی ضروریات کو پوراکرنے میں اپنا کرداراداکر رہی ہے حکومت اور محکمہ ایریگیشن کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ کسانوں و زمینداروں کے پانی کے مسائل کو حل کرے مگر افسوس کا مقام ہے خریف تو اپنی جگہ اب ربیع کی فصلا ت کیلئے نصیرآباد کے کسانوں کو پانی فراہم نہیں کیا جار ہا ہے جس سے تیارہونے والی فصلات کو شدید نقصان ہونے جارہا ہے یہ سب حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب ہورہا ہے اگر یہی سلسلہ جارہی تھا تو بہت جلد بلوچستان کا واحدگرین بیلٹ صحرا میں تبدیل ہوجائے گا اورصوبے کو خوراک کی ضروریات پوراکرنے کیلئے دیگر صوبے کے سامنے جھولی پھیلانی پڑے گی حکومت کسانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیکر ان کے مسائل اولین سطح پر حل کرے اورکسان دشمن پالیسیوں کو ترک کرکے کسانوں کے لئے ٹھوس اقدامات کو عملی جامعہ پہنائے اورذرعی پانی کا قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ سے بلوچستان کے پانی کا پوراحصہ لینے کیلئے اپنے تمام تروسائل کوبروئے کارلائیں بصورت دیگر یہاں کے کسانوں حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی ان خیالات نصیرآباد کے معروف زمیندار حاجی شاہ میر خان رند کی قیادت میں زمینداروں کا وفد سپرنٹنڈنٹنگ انجینئرایریگیشن ریاض بلوچ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا اس موقع پر سخی عبدالر¶ف لہڑی،مقبول احمد عمرانی،استادعرض محمد عمرانی،محمداسماعیل رند،ماہ میرخان رند،صابرحسین عمرانی،سمیت دیگر زمینداراورکسان موجودتھے سپرنٹنڈنٹنگ انجینئرایریگیشن ریاض بلوچ نے زمینداروں کو یقین دیہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ زمینداروں کو ذرعی پانی کی قلت کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ہم نے سندھ کے بالاحکام سے ذرعی پانی کی قلت کے متعلق بات چیت کی ہے ان شاءاللہ ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہم کسانوں اورزمینداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہمیں جوں یہی سندھ سے زرعی پانی کی مکمل فراہمی شروع ہوئی تو منصفانہ طورپرپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاحکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپراہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سیکریٹری آبپاشی سندھ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دو روزہ کے اندر پٹ فیڈر کنیال میں مطلوب مقدار کے مطابق پانی کی ترسیل کو شروع کیا جائیگا اور امید ہے کہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جائینگے۔