حکومت ترقی کے جامع منصوبوںکے اجراءاور تکمیل کیلئے ٹھو س اقدامات اُ ٹھا رہی ہے،محمد خان لہڑی

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر ثانوی تعلیم حا جی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم صوبے کی پسماند گی کومد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت ترقی کے جامع منصوبوںکے اجراءاور تکمیل کیلئے ٹھو س اقدامات اُ ٹھا رہی ہے ۔صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے عوامی ترقی کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے موقع پر کیا ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ صو بائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے حقیقی منڈ یٹ کا بخو بی ادارک کرتے ہوئے عوامی فلاح وبہبو د کے منصو بوں پرعمل پیر ا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام افو اہوں پر کان نہ دھیر یںاور حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ صوبے کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج صوبے میں امن سیکیو رٹی فور سز کی قر بانیوں کی بد ولت ہے امن ہی صو بے کی ترقی کا ضا من ہے ۔موجودہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا بخو بی احسا س ہے اور احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں ۔انہوں نے صوبائی مشیر کو تعلیم کی بہتر ی کیلئے جانے والے اقدامات کو سر اہتے ہو ئے اس اُمید کااظہار کیا وہ اسی طرح صو بے میں تعلیم کی بہتر ی کیلئے اپنا بھرپور کردار اد ا کرتے رہیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.