رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

- Advertisement -
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے گزشتہ روز کلی عالمو، کلی شابو، کلی اسماعیل، ہدہ، کلی نیچاری، کلی سرکئی، کلی شیخ حسنی، کلی مبارک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران مزکورہ علاقوں میں صفائی صورت حال نالیوں کی صفائی کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے صفائی ناگفتہ بہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور احکامات جاری کیے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ علاقوں میں صفائی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ کچرے کی ڈھیر سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے اگر صفائی بروقت ہو اور کچرے کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے تو نہ صرف مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ لوگ بھی پر سکون ماحول میں سانس لے سکیں گے دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو کو اپنے حلقہ انتخاب میں صفائی مہم اور لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے صفائی عملے کو شہر بھر بالخصوص ایسے علاقے جہاں سے صفائی نہ ہونے کے شکایات موصول ہوتے ہیں میں صفائی مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔