ایف بی آر آفس کوئٹہ میں ٹیکس کی ادائیگی میں درپیش مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا

0

- Advertisement -

ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسیشن کا اجلاس گزشتہ روز چئیرمین کمیٹی امجد صدیقی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں چیمبر آف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی،سنئیر نائب صدر صلاح الدین خلجی، نائب صدر محمد یسین رئیسانی، عبدالوہاب خلجی نے شرکت کی.اجلاس کے دوران منی بجٹ کو زیر بحث لایا گیا بلکہ سالانہ بجٹ برائے سال 2019.20 کے لئے تجاویز، ٹیکس فیرز کو ایف بی آر آفس کوئٹہ میں ٹیکس کی ادائیگی میں درپیش مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں ایف بی آر آفس کوئٹہ میں چیف کمشنر سے ملاقات کر کے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں ٹیکس فئیرز کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات پہنچائےجائیں گے اس کے علاوہ اجلاس میں انکم ٹیکس لیٹ فائل کرنے والوں کو سال بھر نان فائلر قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت و متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تاخیر سے انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کو بھی فائلر قرار دینے سے متعلق احکامات صادر کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسیشن کاآئندہ اجلاس 15 روز بعد ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.