تجاوزات ہٹانے اور دکانیں خالی کرنے سے متعلق دکانداروں کو جون 2018 کو ہی نوٹسز جاری کئے گئے تھے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی کی سربراہی میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی توسیع منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے جوائنٹ روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 دوکانوں کو مسمار کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ مذکورہ دکانیں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی توسیع منصوبے پر قائم تھی جنہیں جون 2018 سے بارہا نوٹس بھی دیے گئے تھے مگر خالی نہ کرنے پرمجبو راً قانونی کاروائی عمل میں لانی پڑی جس میں پراجیکٹ کی توسیع منصوبے کی زمین کو واگزار کراہا انہوں نے کہا کہ جوائنٹ روڈ پر کوئٹہ پروجیکٹ کی توسیع منصوبے میں آنے والی تمام سرکاری زمین کو واگذار کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.