بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی عاشق بٹ کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی عاشق بٹ کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے بی یو جے کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں این این آئی کے بیوریوچیف اور سینئر صحافی عاشق بٹ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال سے نہ صرف ان کے اہلخانہ اور عزیز و قارب بلکہ صحافی برادری بھی رنجیدہ ہے ان کے انتقال سے بلوچستان ایک انتہائی قابل اور غیرجانبدار صحافی سے محروم ہوگیا ہے، ان کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں محروم زندگی بھر صحافت سے جڑے رہے اور اپنی بے باک صحافت سے عوام کے مسائل اجاگر کرتے رہے اور حکومتی ایوانوں کی خبروں سے عوام کو آگاہ کرتے رہے، ان کے انتقال سے صحافت میں خلا پیدا ہوگیا ہے جو کئی عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا اللہ تعالی سینئر صحافی عاشق بٹ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین،اسکے علاوہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی خلیل احمد کی بھانجی ، سینئر صحافی حاجی اجمل کی اہلیہ اور کیمرہ مین محمد شہزاد کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close