سینئر صحافی عاشق علی بٹ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ مسجد شہباز ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی

بلوچستان کے سینئر صحافی اور نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کوئٹہ (NNI)کے بیورو چیف عاشق علی بٹ جو گزشتہ چند دنو ں سے شدید علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے منگل کی شب کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے سینئر صحافی عاشق علی بٹ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ مسجد شہباز ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی تدفین کانسی قبرستان میں ہوگی۔ دریں اثناءوزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سینئر صحافی اور این این آئی نیوز کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کے بیٹے کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کام کیا اور ان کی وفات سے شعبہ صحافت ایک محنتی اور اپنے شعبے سے مخلص صحافی سے محروم ہوگیا ہے ۔ وزیراعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ کے سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت سے بلوچستان کے صحافتی میدان میں ایک ایسا خلاءپیدا ہوگیا ہے جو صدیوں پر نہیں ہوسکتا عاشق بٹ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم کے پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عاشق بٹ بلوچستان کے کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے اچھے اور برے وقت میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری غیر جانبداری اور تندہی سے سرانجام دیں مرحوم ایک زندہ دل ہنس مکھ اور بہادر صحافی تھے۔ ان کے انتقال سے بلا شبہ بلوچستان کے سیاسی سماجی اور صحافتی حلقے ایک محنتی اور اچھے صحافی سے محروم ہوگئے ہیں قاسم خان سوری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ڈریں اثناءڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سئنیر صحافی خلیل احمد کی بھتیجی کے انتقال پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے صوبائی وزیر اطلا عا ت و ہا ئیر ایجو کیشن ظہور احمد بلیدی نے سینئر صحافی اور این این آئی نیوز کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاشق علی بٹ کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم عاشق علی بٹ صحافتی اقدار کا اعلی نمونہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ قلم کی حرمت کے لیے جدوجہد کی ان کے انتقال سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پورا نہیں ہوسکے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے سینئر صحافی عاشق علی بٹ کی انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کہنہ مشق صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص شخصیت بھی تھے جنہوں نے اپنی بلوچستان میں صحافی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سئنیر صحافی عاشق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشق بٹ کا شمار بلوچستان کے ان سئنیر جرنلسٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی صحافتی خدمات سرانجام دے کر سیاست سماجی مسائل اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی آواز بلند کی عاشق بٹ کی صحافتی خدمات کھبی فراموش نہیں کی جاسکتی مرحوم کے بیٹے دانیال بٹ کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سردار یار محمد رند نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاشق بٹ نے بلوچستان میں متوازن صحافتی اقدار کو فروغ دےکر دو طرفہ موقف پر مبنی غیر جانبدارنہ صحافتی کردار ہونے کا عملی نمونہ پیش کیا ان کے انتقال سے شعبہ صحافت ایک اچھے اور قابل صحافی سے محروم ہوگیا ان کا صحافتی خلاءکئی عرصہ تک پورا نہیں ہوگا سردار یار محمد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطائ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین ، رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماو¿ں ملک اسرار الحق ترین ملک مہراللہ ترین ملک روح اللہ ترین عبدالروف درانی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں این این آئی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف عاشق بٹ کے انتقال پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان کے سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا و دیگر رہنماﺅں نے سینئر صحافی نجی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف عاشق بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی ، قاری مہراللہ ، مولوی ابراہیم ، مولوی رحمت اللہ حقانی نے نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف خلیل احمد کی بھتیجی کی وفات پر سوگوار خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے ۔ جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، مولانا نوراللہ ، عبدالواحد صدیقی ، صوبائی ترجمان سید جانان آغا نے سینئر صحافی و مقامی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عاشق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشق بٹ کی رحلت سے صوبہ ایک قابل اور بڑے صحافی سے محروم ہوگیا ہے ۔ بیان میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ورکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے صوبے کے بزرگ سینئرصحافی عاشق علی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہ مرحوم نے کئی دہائیوں تک صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل اجاگر کئے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انکی وفات سے بلوچستان ایک اچھے انسان اور تجربہ کا رصحافی سے محروم ہوگیا دریںاثناءصوبائی مشیر نے صحافی حاجی محمد اجمل کی اہلیہ کی وفات پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے انہوں نے سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی بھی دعاکی۔ سابق صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے بلوچستان کے سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال پر رنج اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صوبائی مشیر خزانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف و سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال سے بلوچستان کے صحافی برادری کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور ان کی رحلت پر صحافی برادری سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کو بھی افسوس ہے تعزیتی پیغام میں انھوں نے صحافی حاجی اجمل کی اہلیہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سینئر صحافی عاشق حسین بٹ کے ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے- صوبائی وزیر نے صوبے کے نامور صحافی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سنجیدہ اور تجربہ کار صحافی تھے- مرحوم نہایت اخلاص، دیانتداری اور مثبت انداز میں اپنے صحافتی خدمات انجام دیتے رہے – مرحوم نا صرف بلوچستان کے سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے بلکہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی ترجمانی بھی کی- سینئر صحافی کے وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر ہونے میں وقت لگے گا- ڈائریکٹر جنرل نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ محمد نعیم بازئی نے سینئر صحافی عاشق حسین بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک معروف اور کہنہ مشق صحافی تھے انہوںنے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاشق علی بٹ کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔ڈائریکٹر جنرل نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے سینئر صحافی عاشق بٹ کی انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال سے بلوچستان ایک کہنہ مشق صحافی سے محروم ہوا ہے عاشق بٹ ایک نڈر صحافی اور خدمت کے جذبے سے سرشار صحافی تھےان کی رحلت سے صوبے کی صحافت کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد پرہوگااپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی یے اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے ریلوے ایمپلائز پریم یونین (سی بی اے) کے صوبائی صدر ارشد یوسفزئی چیئرمین ملک اکرم بنگلزئی جنرل سیکرٹری قدرت اللہ بڑیچ سینئر نائب صدر نسیم گشکوری نائب صدر عبدالحکم خلجی عبدالمالک اچکزئی عطاءاللہ بنگلزئی اور دیگر عہدیداروں نے این این آئی نیوز ایجنسی بلوچستان کے بیورو چیف سینئر صحافی عاشق بٹ کے مختصر علالت کے بعد انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحوم کی وفات سے یدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہوسکے گا مرحوم کی بلوچستان میں صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close