کلی غلام پڑنیز کے آبنوشی ٹیوب ویل متعلقہ ادارے کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے عرصہ دراز سے خراب ہیں

0

- Advertisement -

مستونگ۔۔۔۔ ممتاز قبائلی رہنما سردارزادہ میر عرفان جان مینگل کا ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران سے ٹیلفونگ رابطہ۔۔۔میر عرفان مینگل نے انھیں مستونگ شہر کے قریبی علاقہ کلی غلام پڑینز اور اطراف میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ PHE کی جانب سے مزکورہ علاقوں کو پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کلی غلام پڑنیز کے آبنوشی ٹیوب ویل متعلقہ ادارے کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے عرصہ دراز سے خراب ہیں۔۔ جیسے درست کرنے والا کوئی نیں ہے۔۔ انھوں نے ڈی سی مستونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (XEN PHE) مستونگ کو اپنے آفس طلب کر کے کلی غلام پڑینز اور گردنواح میں عوام کو پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے کا سختی سے پابند کرے
میر عرفان مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کلی غلام پڑینز کے عوام کا یہ بنیادی مسلہ ترجیح بنیادوں پر حل کروا ہونگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.