این این آئی کے بیورو چیف عاشق بٹ صاحب کا کراچی میں انتقال ہو گیا

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ اور ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی قادر علی نائل نے بلوچستان کے سینئر صحافی عاشق بٹ کی انتقال پر رنج اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ اور رکن اسمبلی قادر علی نائل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف و سینئر صحافی عاشق بٹ کے انتقال سے بلوچستان کے صحافی برادری کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور ان کی رحالت پر صحافی برادری سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کو بھی افسوس ہے تعزیتی پیغام میں انھوں نے صحافی حاجی اجمل کی اہلیہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی یے اللہ پاک مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے. آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.