چاغی سے ملحق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

0

- Advertisement -

چاغی سے ملحق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے،پاک فوج نے برآب چاہ سرحد پر قانونی نقل و حمل کے لیے گیٹ بھی لگا دیا۔صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے برآب چاہ کا دورہ کرکے باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ کی دورے کے موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک اور پاک فوج کے افسران بھی تھے جنہوں نے برآب چاہ سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اور وہاں لگنے والی گیٹ کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی بیش بہا قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پر باڑ لگانا ایک مشکل چیلنج تھا لیکن پاک فوج کامیابی سے اس چیلنج کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگنے کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی جبکہ پاک افغان سرحد پر قانونی گزرگاہ بننے کے بعد غیر قانونی نقل و حرکت کا بھی خاتمہ ہوگا۔اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے متعلق بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.