
- Advertisement -
ڈائرےکٹر جنرل لائےواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسےن جعفر نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی مےلہ بلوچستان مےں بسنے والے تمام لوگوں کے مابےن اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائےواسٹاک سمےت دےگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمےت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے سبی کا تارےخی وثقافتی مےلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے محکمہ لائےو اسٹاک نے اپنے محدودوسائل مےں رہ کر سبی مےلے کو شاےاں شان انداز سے منانے کی تےاریاں شروع کردی گئےں ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے سبی مےلے کی تےاریوں کے ھوالے سے ڈپٹی ڈائرےکٹر لائےواسٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد صافی سے بات چےت کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ڈویژنل ڈائرےکٹر سبی ڈاکٹر شےر محمد خجک ، بابو محمد انور خجک بھی موجود تھے قبل ازےں ڈپٹی ڈائرےکٹر لائےواسٹاک سبی حاجی جان محمد صافی نے ڈی جی لائےواسٹاک بلوچستان کو سبی مےلے کی تےاریوں اور سبی مےں محکمہ لائےواسٹاک کی کارکردگی مالداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصےلی آگہی فراہم کی ڈائرےکٹر جنرل لائےواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسےن جعفر نے کہا کہ تارےخی سبی مےلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کےلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے ےہ روایتی مےلہ بلوچستان کی قدےم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذےبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمےوں کے فروغ کا بھی ذرےعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہےں ملک کے دوردراز علاقوں سے بڑی تعداد مےں لوگوں کو اپنی اپنی پسندکی سرگرمیوں مےں رضاکارانہ شمولیت اس مےلے کی رونق بحال رکھے ہوئے ہے سبی مےلے مےں گلہ بانی ،زراعت ، صنعت وحرفت سائنس وٹےکنالوجی اور دےگر شعبہ ہائے زندگی کی معلومات کے تبادلہ کا اےک ذرےعہ بھی مےسر آتا ہے اور مشاہدات کے مواقع بھی ملتے ہےں بلوچستان کی 80فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے سبی کا تارےخی مےلہ بلوچستان سمےت ملک بھر سے آئے ہوئے مالداروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے مالداری بلوچستان کے لوگوں کی زندگی مےں بے حد اہمیت کی حامل ہے لائےواسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی سے دےہی آبادی کی خوشحالی اور ملکی معیشت مےں پےشرفت ہوگی ۔ڈائرےکٹر جنرل لائےواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسےن جعفر نے کہا کہ وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، مشےر لائےواسٹاک بلوچستان مٹھا خان کاکڑ ، سےکرٹری لائےواسٹاک عصمت اللہ کاکڑ سبی سمےت بلوچستان کی حقےقی ترقی اور عوام کوخوشحالی سے ہمکنار کرنے کے خواہش مند ہےں اسی مقصد کے لئے تمام وسائل کا استعمال کےا جارہا ہے سبی مےلے کو اس سال بھی شاےاں شان انداز سے منانے کے لئے ٹےم روک کی صورت مےںکام شروع کردےا گےا ہے ۔