
- Advertisement -
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو نے دکانداروں ،ہسپتالوں، لیبارٹریز، بلڈ بینک، ہوٹلوں و دیگر عمارتوں کے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طورپر انکے سامنے لگے غیر ضروری بورڈز ہٹائے جائیں بصورت دیگر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میٹروپولٹین ایک ہفتے کے بعد کارروائی کا آغاز کریگی ایڈمنسٹریٹر نے تمام ہسپتالوں کے انڈر گراونڈ پارکنگ کو صرف پارکنگ کے لئے ہی استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور کہاکہ ہسپتالوں کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ کی صورت میں ہسپتال انتظامیہ کو جرمانہ کیا جائے گا، ہسپتال انتظامیہ روز مرہ کے کچرے کو ایک تھیلے میں ڈال کر مخصوص جگہ رکھیں تا کہ میٹروپولٹین انتظامیہ فوری طور پر انہیں ٹھکانے لگاسکیں ،کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹروپولٹین کارپوریشن میں تمام ہسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں میٹروپولیٹن کے اربن بیسک سروسز سیل کے انچارج عمرانہ ملک اور اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو نے صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ کچرہ نالیوں میں پھینکنے کی بجائے کچرہ دانوں میں پھینکیں تا کہ انہیں بروقت ٹھکانے لگایا جاسکے ،انہوں نے نجی ہسپتالوں کے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نجی ہسپتالوں کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہ دیں بصورت دیگر ہسپتالوں کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ کی صورت میں ہسپتال نتظامیہ کو جرمانہ کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے انڈرگراونڈ پارکنگز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دینگے اس کے ساتھ ہسپتالوں کے اوپرلگے بل بورڈ ز فوری طورپر خد ہٹا دئیے جائیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سہولیات دینے ہے کچرے کی صفائی کیلئے بھی تھیلی یا کچرہ دان کااستعمال کیاجائے تاکہ میٹروپولٹین انتظامیہ بروقت انہیں ٹھکانے لگاسکے ،انہوں نے نجی ہسپتالوں کے انتظامیہ کوسپریم کورٹ اور حکومتی احکامات کی روشنی میں صفائی کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتالوں ،لیبارٹریز ،دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ پر تجاوزات کو ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی کیلئے نہ صرف میٹروپولٹین انتظامیہ بلکہ تاجر برادری سمیت دکانداروں اور عوام کایہ فرض ہے کہ کوئٹہ کی روایتی خوبصورتی لوٹانے کیلئے اپنا کردار اداکرے ،کوئٹہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر واقع دکانوں ہوٹلوں ہسپتالوں بلڈ بینک لیبارٹریز و دیگر کے سامنے لگے وہ بورڈ جس سے عوام کو چلنے میں مشکلات کا سامنہ ہو کو ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیاجاتاہے بصورت دیگر ہفتے بعد ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کاآغاز کیاجائے گا۔