سبی: سالانہ تبلیغی اجتماع ملک وقوم اور عالم اسلام کی سلامتی کی داعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

0

- Advertisement -

سبی کا سالانہ تےن روزہ تارےخی مذہبی اجتماع پرامن طور پر اختتام پذےر ہوگےا تےن روزہ سالانہ اجتماع کی نگرانی صوبائی امےر مولانا ڈاکٹر روح اللہ کررہے تھے جبکہ پنڈال امےر بھائی امان اللہ کے ساتھ مجلس شوری کے ممبر ان مےں مولانا محمد ےوسف ، پروفےسر حاجی عبدالہادی ، مولانا عبدالمجےد ، مولانا عبدالحمید اور مولانا عبداللہ باروزئی نے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور استعما ل کےا ہفتہ کی رات علماءکرام نے سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع مےں آخری نشست سے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام پرےشانیاں ہمارے اعمال کی بدولت ہےں اگر سب لوگ اللہ سے توبہ کرےں اور اللہ کو منالےں تو ہماے حالات ٹھےک ہوجائےں گے آج سب توبہ کرےں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرےں اللہ تعالی رحم ذات ہے صرف اےک بار توبہ کرنے سے وہ سب کچھ معاف کردےتا ہے توبہ کا دروازہ ہروقت کھلارہتا ہے اللہ توبہ کو پسند کرتا ہے اپنے آپ کو اس کے سامنے جھکاکر توبہ کرلےں اور اپنی زندگیوںکو اس کے احکامات اور محمد عربی کے طریقوں کے مطابق ڈھال لےں اسی مےں ہم سب کی بہتری ہے علماءکرام دعوت و تبلیغ کا عظےم کا آپ سب کی ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کےلئے اللہ کے راستے نکلےں بعدازاں اجتماعی دعا قاری مولانا حبیب الرحمن رائیونڈی کی اجتماعی دعا کے موقع پر لاکھوں کی تعداد مےں فرزندان اسلام پنڈال کے اندر اور سٹرکوں پر موجود تھے علماءکرام نے رو رو کر اپنے رب سے اپنے لئے معافیاں طلب کےں اور امت محمدیہ کو مصائب ومشکلات سے نجات دلوانے کےلئے دعائےں کےں اور عالم اسلام کے اتحاد وامن وسکون ملک وقوم کی ترقی سلامتی خوشحالی استحکام وطن کےلئے رب کے حضور خصوصی دعا کی گئی اجتماع دعا کے موقع پر لوگوں نے بسوں اور گاڑیوں کی چھتوں پر چڑ ھ کر اور پنڈال تک نہ پہنچنے والوں نے سٹرکوں پر اللہ کے حضور ہاتھ اٹھالئے واضح رہے انتظامیہ کی جانب سے سےکےورٹی کے سخت ترےن انتظامات کےلئے گئے تھے لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجود اجتماع سے واپسی پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پےش نہ آےا اجتماع مےں شرکت کےلئے آنے والوں کی سےکورٹی کےلئے اےف سی پولےس لےوےز اور بی سی اور ٹریفک پولےس کے جوانوں نے دن رات اپنی خدمات پےش کی جبکہ سول ہسپتال سبی اےف سی کی جانب سے فری مےڈیکل کےمپ بھی قےام کےے گئے تھے کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ ، کمانڈنٹ سبی اسکاو¿ٹس کرنل وقار احمد چوہدری ، ڈی آئی جی سبی کےپٹن ر) سردار پروےز احمد چانڈیہ ، اےس اےس پی سبی عبدالحق عمرانی سمےت دےگر آفیسران نے تےن روزہ سالانہ اجتماع کی مانیٹرنگ بھی کی اور سےکورٹی کا جائزہ بھی لےتے رہے اجتماع کے موقع پر کےمروں کی مدد سے سےکورٹی کا جائزہ بھی لےا گےا شرکاءکی اپنے اپنے علاقوں مےں واپسی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.