
- Advertisement -
ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں لاکھوں روپیہ کے کرپشن کے خبر آنے کے بعد اداروں کی دوڑ لگ گئی ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں مرمت و تعمیر کے نام پر آنے والے لاکھوں روپیہ کا کوئی حساب نہیں سول ہسپتال کی مرمت کے لئے کا غذوں میں لاکھوں روپیہ خرچ ہوئے لیکن اس قدر کی خطیر رقم کے صرف ہونے کے با وجود بھی ٹیچنگ ہسپتال خضدار کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال تعمیر مرمت کے لئے آنے والے لاکھوں روپیہ کا کوئی حساب نہیں جبکہ سرجری یونٹ اور دیگر تعمیر ہونے والے بلڈنگوں میں جس طرح سے ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے اس کی وجہ سے لاکھوں روپیہ پانی میں بہ گئے تھے گذشتہ دنوں ایک خبر رساں ادارے کی تو سط سے یہ حقیقت طشت ازبام ہوئی کہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ایک ایمبولینس کی مرمت پر 25 لاکھ روپیہ خرچ ہوئے ہیں جس کے بعد تحقیقاتی اداروں کے درمیان کھلبلی مچ گئی واضح رہے اس سے قبل سابقہ حکومت آخری دورانیہ میں اس وقت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں آتی رہیںکہ اس نے ایک سیاسی پارٹی کے سابقہ پارلیمینٹرین کے ساتھ مل کر درجہ چہارم کے ملازمتوں کی تعیناتی کے لئے لاکھوں روپیہ وصول کیا تھا واضح رہے اب جبکہ ایک مرتبہ پھر سی این ڈبلیوکی توسط سے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی مرمت کے لئے 3کروڑ روپیہ مختص ہوئے ہیں ہسپتال ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ پیسہ بھی حسب سابق کرپشن کے نظر ہوجائیگی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ رقم حکومتی ادارے کی توسط سے خرچ کرنے کے بجائے ہسپتال و شہر کے عمائدین کی توسط سے خرچ کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج ہونگیں۔