
- Advertisement -
دالبندین میں ہندو تاجر کے دکان میں لوٹ مار کے خلاف جزوی شٹرڈان ہڑتال کی گئی جبکہ انجمن تاجران دالبندین کے زیر اہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا. ہفتے کی شب دالبندین میں ایک ہندو تاجر کے دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوں نے نہ صرف ہندو تاجر کو لوٹا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا. واقعے کے خلاف اتوار کو دالبندین بازار میں ہندو پنچائیت کی جانب سے شٹرڈان کی کال دی گئی جس کی وجہ سے اکثر دکانیں بند رہیں. دریں اثنا ہندو تاجر کو لوٹنے کے خلاف انجمن تاجران دالبندین کے زیر اہتمام تاجروں کی بڑی تعداد نے دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے شرکا نے مقامی پولیس کی غفلت کی شدید مذمت کی اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔