- Advertisement -
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں گداگاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا ، قلات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ پر گدا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم میں موٹر سائیکل سوار دولت خان جان بق، اور اسکا بیٹا احسان شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ قلات کے کلی خیل میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاںبحق ہوگئیںجن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا۔