
- Advertisement -
چاغی میں سنجرانی قبیلے نے 200 ایکڑ زرعی اراضی شجرکاری کے لیے حکومت کو وقف کردی. قحط سالی سے متاثرہ ضلع چاغی میں پہلی بار بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کردی گئی. ضلع چاغی کے علاقے بازگز پژوئی میں سنجرانی قبیلے کی جانب سے وقف کردہ 200 ایکڑ زرعی اراضی پر پاک فوج کے افسران اور سنجرانی قبیلے کے عمائدین نے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا. قحط سالی سے متاثرہ ضلع چاغی میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی شجرکاری مہم ہے جس کے تحت لگنے والے پودوں کی دیکھ بھال بھی مقامی لوگ کریں گے. شجرکاری کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی بہتر پرورش کے لیے پاک فوج نے علاقے میں ٹیوب ویل بھی لگائی تاکہ پانی کی کمی نہ رہے. اس موقع پر سنجرانی قبیلے کے عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف اور سرسبز پاکستان کی تشکیل میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے تاکہ نہ صرف بارشوں میں کمی اور قحط سالی سے نمٹا جاسکے بلکہ ماحول کو بھی صاف اور خوبصورت بنایا جاسکے۔