اسمبلی قاسم خان سوری اور فاروق لانگوکا شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ

0

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو نے گزشتہ روز شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا جس کے دوران شہر میں صفائی کی صورتحال ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایم ٹی ورکشاپ کامعائنہ کیا گیا۔ اس موقع پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کاکہناتھا کہ وزیراعظم پا کستان عمران خان کے وژن کے مطابق کوئٹہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے شجرکاری پر توجہ دینا ہو گی بلکہ اس سلسلے میں شجر کاری اور صفا ئی مہم کے حوالے سے ہمیں شعور و آگاہی کو فروغ دینا ہو گا، کوئٹہ شہر ہمارا ہے جس کا ہم ہی نے خیال رکھنا ہے۔میٹرو پو لیٹن کارپوریشن کی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شہر کو صاف رکھنے کے لئے کام قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور کچرے کے ڈھیر کو ایک ہفتہ میں ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز شہر میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کا رپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو کے ہمراہ کوئٹہ شہر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کوئٹہ کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے ۔ شجرکاری پر توجہ دینا ہے ساتھ ہی ہمیں یہ شعور اور آگاہی کو فروغ دینا ہے کیونکہ کوئٹہ شہر ہمارا ہے اور ہمیں اپنے گھر کی طرح شہر کا خیال رکھنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پہلے دن سے کوئٹہ کیلئے آواز اٹھائی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ شہر کے ہنگامی دورے کے موقع پر پشتون آباد، کواری روڈ، گوالمنڈی، لیبر کالونی ، سیٹلائیٹ ٹاﺅن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کو دیکھا اور وہاں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر کچرہ دان رکھے جائے اور شہر میں سالوں سے موجود کچرے کو فوری طور پر ہٹاکر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلف کیا جائے ۔قاسم سوری نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ آٹھ آٹھ گھنٹے کے 3 شفٹوں میں کام کر کے شہر میں صفائی کی صورتحال یقینی بنائی جائے ۔ عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ ہم خواب خرگوش سوجائیں یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرکے آسانیاں پیدا کریں۔ کچرے اور تجاوزات کے خلاف اخبارات میں آگاہی مہم چلائیں۔ شہر میں کچرہ دان کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کچرہ دان رکھے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کررہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر گرلز اسکول اینڈ کالج کواری روڈپر قائم کچرہ دان کو بھی فوری مسمار کر کے ہٹایا گیا۔ دورے کے دوران لیبر کالونی میں زیر تعمیر عمارت سے ٹریفک بلاک کا بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے تعمیراتی میٹریل کو فوری ہٹانے اور جرمانہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کے احکامات کی روشنی میں فی الفور شہر بھر میں صفائی کا کام مزید تیز کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا وژن اور جذبہ ہے کہ ماضی میں جو علاقے پسماندہ رہ گئے ہیں ان پر خاص توجہ دینگے اور انشا اللہ اس جذبے کے ثمرات جلد عوام کو مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو خزانہ بالکل خالی پڑا تھا اب ہماری حکومت دن رات ایک کرکے معیشت پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ دوست ممالک نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرکے ہمیں اربوں روپے کی امداد دی جس سے مشکلات کافی حد تک حل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال کے مشکلات چند مہینوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتے اس پر وقت لگے گا ۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میر فاروق لانگو نے کہا کہ کوئٹہ کو ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہمیں کوئٹہ کو واپس لٹل لندن بنانا ہے ۔ایک ہفتے پہلے چارج سنبھالی ہے ،مسئلے مسائل بہت زیادہ ہے ہم نے اللہ کانام لیکر شروع کیاہے یہ ہمارا شہر ہے اور ہمیں یہاں رہناہے اور ہم نے یہ نیت کی ہے کہ کوئٹہ شہر کو صاف کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.