کوئٹہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ،ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

0

- Advertisement -

کوئٹہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ،ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کی حدود سوناخان کراس کے قریب مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کر کے عبدالنبی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحول میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا اور ایک ملزم بڈھاخان کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.