اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے 2واقعات میں 2خاتون مرد سمیت 3افراد قتل

0

- Advertisement -

اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے 2واقعات میں 2خاتون مرد سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں صدر بولیس تھانہ کے ححود گوٹھ حسین بخش میں عیدن نامی شخص نے اپنی بیوی مسماة(ط) اور انکے آشانہ صدر دین لغاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ صدر پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیو ی کو گھر میں قتل کیا جبکہ نوجوان صدردین لغاری فیض آباد پل کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس واقع کی جگہ پہنچ کر نعشوں کو اپنے تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔علاوہ ازیںاوستہ محمد صدر تھانہ کے حدود گوٹھ نزد فیض آباد کے قریب ملزم عید ن جمالی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماة(ل) کو سیاہ کاری لے الزام میں فائرنگ کر کے سردار علی لیغاری کے ساتھ قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مقتول سردار علی لیغاری مستوئی محلہ شہداد کوٹ سندھ سے آیا ہوا تھا بتایا جاتا ہے کہ وہ ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا اسے ہوٹل سے باہر کسی کام کے بہانے نکال کر ان پر فائرنگ کر کے قتل کیا ، اور گھر جاکر اپنی بیوی کو قتل کیا ، ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیااطلاع ملتے ہی ایس ایچ او طالب حسین لاشاری نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی نعش اپنے اپنے گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا ،دھرے قتل کے بعد علا قے میں خوف حراس پھیل گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.