10فروری بروز اتوار کوئٹہ سبی روڈ دشت کے مقام سے ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہےگااور بولان جانے پر مکمل پابندی ہوگی، اعلامیہ ڈپٹی کمشنر مستونگ
- Advertisement -
مستونگ . ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نےکہاہے کہ 10فروری بروز اتوار کوئٹہ سبی روڈ دشت کے مقام سے ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہےگااور بولان میں جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔کوئٹہ سے سبی کی طرف جانیوالی ہیوی ٹریفک۔۔ٹرک۔مسافر کوچز۔بس۔ودیگر ہیوی گاڑیوں کیلئے صبح پانچ بجے شام 8 بجے تک دشت کے مقام پر کوئٹہ سبی روڈ مکمل بند کردیاجائے گا۔اقدام کامقصد سبی اجتماع کے اختتام کے بعد بولان میں زیادہ ٹریک کے وجہ سے اٹھایاگیا۔بولان میں ہیوی گاڑیوں کی داخل ہونے کے باعث ٹریفک حادثات اور ٹریفک کی بندش کے پیش نظر مسائل سے بچنے کیلئے اٹھایاگیاہے۔لہزا تمام ہیوی گاڑیاں ٹرک۔مسافر کوچز۔ٹرالرز۔مذدا۔بسز مالکان زحمت سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیاں بولان کے روٹ پر نکالنے سے گریز کریں