کسٹم حکام نے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول وڈیزل فروخت کر نے والے 15 پمپس سیل کر دیے

0

- Advertisement -

کسٹم حکام نے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول وڈیزل فروخت کر نے والے 15 پمپس سیل کر دیے۔کسٹم حکام کے مطابق غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی سریاب روڈ پر عمل میں لائی گئی جس میں متعلقہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔ اس دوران سریاب روڈ پر واقع غیر قانونی ایرانی تیل اور ڈیزل بیچنے والے 15 پمپس سیل کر دیے گئے ہیں۔ایک اور کارروائی میں کسٹم حکام نے کولپور چیک پوسٹ پر اندرون ملک جانے والے ایک ٹرک کو روک کر اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گائے سامان میں 6 ہزار 350 کلو چھالیہ، نئے اور پرانے ٹائرز، ویلڈنگ راڈز، سولرپلیٹ، پیراشوٹ کپڑا اور اسٹیل کیل شامل ہیں جن کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.