یو این ڈی پی اسلام آباد کا اسمبلی کاروائی سے متعلق دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد.

0

ایم پی اے احمد نواز بلوچ کا اراکین بلوچستان اسمبلی کیلئے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت…
یو این ڈی پی اسلام آباد کا اسمبلی کاروائی سے متعلق دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد…

- Advertisement -

(کوئٹہ نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے یو این ڈی پی اسلام آباد کی جانب سے دو روزہ منعقدہ ورکشاپ بعنوان

” نالج شئیرنگ رولز آف بزنس” میں شرکت کیا. اس ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دیگر اپوزیشن و حکومتی اراکین اسمبلی بشمول خواتین ممبرز نے بھی شرکت کی. اس دو روزہ ٹرئیننگ کا بنیادی مقصد اراکین اسمبلی کو قومی و صوبائی اسمبلی میں مختلف قوانین اور ضابطہ کار کے متعلق آگاہی دینا تھا. ساتھ ساتھ اسمبلیز میں بننے والی مختلف کمیٹیوں اور انکی ذمہ داریوں سے معلومات کی فراہمی دینا مقصود تھا. ورکشاپ کے اختتام پر اراکین اسمبلی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس کے انعقاد سے انکے تجربے میں اضافہ ہوا ہے . اب وہ عوامی ایشوز کو زیادہ موئثر طریقے سے اسمبلی میں لائیں گے. تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.