
- Advertisement -
بلوچستان کی وکلاءتنظیموں نے سانحہ8اگست کی یاد میں بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کردیا۔گزشتہ روز بلوچستان کی وکلاءتنظیموں کی جانب سے سانحہ 8اگست کی یاد میں بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا،عدالتوں میں وکلاءکی عدم پیشی کے باعث کیسزالتواءکاشکار رہے جبکہ سائلین اور قیدیوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا واضح رہے کہ سانحہ 8اگست کی یاد میں ہر ماہ کی 8 تاریخ کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔