کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر لگے بل بورڈز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

0

- Advertisement -

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر لگے بل بورڈز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو کی خصوصی ہدایات پر پی آر او دلاور خان کی نگرانی میں کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں جناح روڈ ، سائنس کالج چوک، عبدالستار ایدھی چوک، زرغون روڈ اکرم ہسپتال تک، ڈبل روڈ، سرکلر روڈ، جی پی او چوک، ائیر پورٹ روڈ ، انسکمب روڈ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کے سامنے لگے بل بورڈز کے خلاف کارروائی کے دوران 80 سے 100 بل بورڈز اتار دئیے گئے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بل بورڈز کے خلاف جاری کارروائی تمام بل بورڈز کے اتارنے تک جاری رہے گی، شہر کے بڑے شاہراہوں پر چاہے روڈ کے درمیان ہو یا سڑک کنارے لگے بورڈز گرا دئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.