
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور بچوں سمیت4افراد جا ںبحق ہوگئے ہیں جبکہ بچی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں میں واقع گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاںبحق ہوگئے جن میں 55سالہ عبدالسلام اس کا چار سالہ بیٹا احمد ،تین سالہ بیٹی ،راکیمہ ،تین سالہ بیٹی نوشیمہ شامل ہیں جبکہ جبکہ 2افراد بے ہوش ہوگئے ،جن میں عبد اسلام کی 35 سالہ بیوی زر سانگا اور ایک بیٹی پانچ سالہ حبیبہ بے ہوش شامل ہیں ہمسایوں اور اہل محلہ نے میتیں اور بے ہوش افراد کو دروازہ توڑ کر نکالا اور اانہیں سول اسپتال منتقل کیاجہاں سے لا شوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا اطلاعات کے مطابق واقعہ کمرے میں گیس کی لیکیج کے باعث پیش آیامزیدکارروائی جاری ہے ۔