
- Advertisement -
سبی کا سالانہ تےن روزہ تبلیغی اجتماع7فروری بروز جمعرات نماز عصرسے شروع ہوگا ہزاروں افراد کی شرکت اجتماعی دعا 10فروری بروز اتوار صبح9بجے ادا کی جائے گی سےکےورٹی وصحت کی سہولیات کی فراہمی کےلئے خصوصی انتظامات خےمہ بستی شہر و مصنوعی بازار قائم لاکھوں کی تعداد مےں فرزندان توحےد سبی پہنچنا شروع قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع مہنگامی بے قابو کھانے پینے کی اشےاءکی قےمتوں کو آگ لگ گئےں ۔تفصےلات کے مطابق سبی کا تارےخی مذہبی سالانہ تبلیغی تےن روزہ اجتماع جمعرات سے شروع ہوگےا جس کی نگرانی صوبائی امےر مولانا ڈاکٹر روح اللہ کررہے ہےں مجلس شوری کے ممبر ان مےں مولانا محمد ےوسف ، پروفےسر حاجی عبدالہادی ، مولانا عبدالمجےد ، مولانا عبدالحمید اور مولانا عبداللہ باروزئی سمےت دےگر علماءکرام بھی ان کی رہنمائی کررہے ہےں سالانہ سہہ روز اجتماع مےں مولانا طارق جمےل سمےت دےگر اہم علماءکرام کی آمد بھی متوقع ہے تےن روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع مےںشرکت کےلئے ملک بھر سے لاکھوں افراد سبی پہنچنا شروع ہوگا جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی تےز تر ہوگےاسبی کے علاقہ کرک کے قریب اجتماع گاہ مےں حد نظر خےمہ بستیاں آباد ہوگئےں ہے جبکہ اجتماع کےلئے خصوصی پنڈال جس کی چورائی1ہزارفٹ جبکہ لمبائی 2ہزار4سو فٹ ہے تےار کےا گےا ہے جس مےں 7لاکھ سے زائد افراد کے بےٹھنے کا انتظام کےا گےا ہے سالانہ تبلیغی اجتماع کی سےکورٹی کےلئے کنٹرول روم کے علاوہ پولےس چوکی بھی قائم کردی گئی ہے پنڈال مےں داخل ہونے اور لوگوںکی حفاظت کےلئے 500زائد رضاکار، 182پوےس اہلکار جس مےںاےس اےس پی عبدالحق عمرانی کی سربراہی مےں2 ڈی اےس پی ،5 انسپکٹرز24 حوالدارز150 کانسٹےبلز شامل ہے جبکہ تحصےلدار سمےت کئی لےوےز اہلکار حساس اداروں کے جوان بھی اجتماع مےں آنے والوں کی سےکےورٹی کےلئے اپنی خدمات سرانجام دےں گے کمشنر سبی ڈویژن ، ڈی آئی جی سبی ، ڈی پی او سبی کی خصوصی ہداےات پر سےکےورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہےں اجتماع مےں ملک بھر سے آنے والوں کے علاج معالجے کےلئے بھی خصوصی انتظامات موقع پر موجود ہےں صوبائی وزےر صحت مےر نصےب اللہ مری کی ہداےات پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کی سربراہی مےںڈویژنل ہےڈکوارٹرز ہسپتال سبی کے ماےاناز ڈاکٹرز ، سائبان وےلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار بھی اپنی خدمات سرانجام دےں گے سالانہ اجتماع مےں لوگوں کی ضرورت زندگی کو اجتماع گاہ مےں فراہم کرنے کےلئے مصنوعی بازار بھی قائم کےا گےا ہے جس مےں کھانے پینے کے اشےاءمرغی گوشت کی فروخت کے انتظامات بھی موجود ہے جبکہ کپڑوں سمےت دےگر اشےاءکی فروخت کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہےں تاہم مہنگائی آسمان سے بات کرتی نظر آتی ہے کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ کی ہداےت پر مےونسپل کمےٹی نے صفائی کے بہترےن انتظامات بھی کئے گئے ہے سبی کے تےن روزہ سالانہ اجتماع اور سبی شہر کی سےکےورٹی کےلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر چےکنگ کا عمل بھی شروع کردےا ہے سالانہ اجتماع تےن روز تک جاری رہے گا اجتماعی دعا 10فروری بروز اتوار صبح 9بجے ادا کی جائے گی واضح رہے کہ محکمہ اےجوکےشن کی جانب سے سبی مےں سالانہ اجتماع کے موقع پر تےن روز چھٹیوں کا بھی اعلان کےا گےا ہے ۔