- Advertisement -
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے ملک کے ستر فیصد لو گوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے کچھی کینال منصوبے کی و سعت سے بلو چستان کے 8 لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے
یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں زرعی ترقیاتی بینک کی ATM افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی،انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے ملک میں ATM سروس کا آغاز خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر ملک بھر میں سب سے پہلے بلوچستان میں ATM سروس شروع کی انہوں نے بتا یا زراعت کی ترقی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے زرعی شعبہ کو جدید سائنسی طرز پر استوار کرنا چاہتے ہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا بے حد خوشی ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کو digitise کیا جارہا ہے ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی بہبود پر توجہ نہیں دی زرعی شعبہ کی ترقی وزیر اعظم کا وژن ہے اس شعبہ کی ترقی سے ہی عوام کی زندگی میںبہتری لائی جاسکتی