پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کاایک میچ کوئٹہ میںمنعقد کرایا جائے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کاایک میچ کوئٹہ میںمنعقد کرایا جائے جس کے لئے صوبائی حکومت میچ کے انعقادمیں ہرممکن تعاون کیلئے تیارہے کیونکہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے نام خط میں کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے خط میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے کوئٹہ میں کرکٹ کابین الاقوامی میچ نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہاں کے میدان ویران ہیںصوبے میں موجود کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے صوبائی حکومت کوششیں کر رہی ہے اس حوالے سے پی سی بی کوئٹہ میں بین الاوامی میچ منعقد کروائے تاکہ یہاں کے نوجوانوں خواہش پوری ہوسکیں اس حوالے سے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close