ایران کی جانب سے زیروپوائنٹ گیٹ کی ہفتے میں 4 روز کی یکطرفہ بندش ہسپتال میں دوائیوں کی کمی

0

- Advertisement -

ڈی سی چاغی فتح محمد خجک نے اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان سلیم دشتی اور رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی کے ہمراہ معتبرین تفتان سے یونین کونسل تفتان کے ہال میں ملاقات کی جہاں چیف آفیسر تفتان ممتاز بادینی، سابق یوسی چیئرمین نواب خان موسی زئی، سابق یوسی وائس چیئرمین مولوی نجیب اللہ، حاجی ملک عیسی خان شیرزئی، حاجی قادر بخش نوتیزئی، سردار مہراللہ محمدانی، میر امان اللہ محمد حسنی، حاجی شاہ میر محمدانی، حاجی خان محمد مینگل، ملک خواستی نوتانی، حاجی شمس الدین سنجرانی، حاجی داد خدا محمد حسنی، خادم حسین، سردار گل جان محمد حسنی، کریم محمدانی، ماما منور کشانی، حاجی عبد الصمد مشوانی اور بڑی تعداد میں تفتان کے قبائلی معتبرین موجود تھے
ملاقات میں تفتان کے مسائل ایران کی جانب سے زیروپوائنٹ گیٹ کی ہفتے میں 4 روز کی یکطرفہ بندش، ہسپتال میں دوائیوں کی کمی، رہداری گیٹ پر ایران کی جانب سے پاکستانی مسافروں کو بلاجواز انتظار کروانا، ہائیر سیکنڈری سکول تفتان میں اساتذہ کی کمی تالاب اور کچاو میں استاد نہ ہونے کے سبب اسکولوں کی بندش، وش آب اور تالاب میں زمینوں کے قبائلی تنازعات پر بات چیت کی گئی
ڈی سی چاغی فتح محمد خجک نے کہا کہ کل ایرانی حکام سے ہونے والی میٹنگ میں زیرو پوائنٹ سے پاکستانی اشیاء کی ایران میں درآمد اور راہداری گیٹ سے متعلق عوامی شکایات زیر بحث آئے تھے ایرانی حکام نے اگلی میٹنگ میں جواب دینے کا کہا ہے، انہوں نے کہا تفتان میں ہسپتال بنیادی مرکز صحت ہے اور اس کے دوائیوں کا کوٹہ بھی محدود ہوتا ہے عنقریب تفتان کا ہسپتال کو اپ گریڈ ہورہا ہے انہوں نے کہا ہائیر سیکنڈری اسکول اور دوسرے سکولوں میں بہت جلد اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔
تفتان : رپورٹ نعمت اللہ بلوچ

Leave A Reply

Your email address will not be published.