خروٹ آباد خلجی ٹاﺅن میں 2گروپوں میںتصادم کے 4افراد زخمی

0

- Advertisement -

صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد خلجی ٹاﺅن میں 2گروپوں میںتصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے خروٹ آ با د کے خلجی ٹاﺅن میں قبرستان کے قریب 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں6سالہ بچہ داﺅد ولد محمدروشن ،27سالہ نور جان ولد شین گل ،35سالہ محمد روشن ولد حاجی برہان اور 20سالہ جبار ولد برات زخمی ہو گئے ہیں جنہیںبو لا ن میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ،ڈاکٹرز کے مطا بق زخمیوں کو ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں، اس سلسلے میں مزیدتفتیش متعلقہ پو لیس کر رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.