حکومت مدارس علماءکرام کے خلاف کارروائی سے گر یز کرے،مولانا عبدالغفور حیدری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت مدارس علماءکرام کے خلاف کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی اس لئے حکومت مدارس علماءکرام کے خلاف کارروائی سے گر یز کرے ، مدار س اورعلماءکرام کو متنازع بنا نے کی پالیسی مغرب اور امریکہ کا ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پی ٹی آئی کو من گھڑت اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعہ اقتدار میں لا یا گیا،ان خیالا ت کا اظہار مولانا عبد الغفور حیدری تنظیمات مدارس ضلع خضدار کے عہد ہ داروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار میں ہمارے صوبائی امیر مولانا فیض محمدکے مدرسہ علوم شرعیہ کوشک اور اسی طرح مدرسہ خلفاءراشدین سنی پر چھاپہ ما ر کا رروائی کی گئی ہے بلکہ جمعیت علماءاسلام ضلع خضدار کے کابینہ کے ممبر مولانا حافظ محمد یحی ٰ محمد حسنی کو لاپتہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کاروائیوں کی وجہ سے ہمارے کارکنوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ،جمعیت علماءاسلام اس بارے میں اپنا لائحہ عمل رکھتی ہے مدارس کو دنیا کا کوئی طاقت بندنہیں کر سکتا نہ کہ کسی میں جرات ہے کہ وہ علماءکرام کی عظمت و محبت لوگوں کے دلوں سے نکال سکیں علماءکرام کے خلاف تاج برطانیہ سویت یونین ، اور امریکہ کے ایجنڈے ناکام ہوئے پاکستان میں ان کے کاسہ لیسوں کی کیا مجال ہوسکتی ہے حکومت مدارس پر چھاپہ بند کردے مولانا حافظ محمد یحی ٰ کو جلد رہا کرے ورنہ جمعیت علماءاسلام پورے بلوچستان میں احتجاج کی کال دینے کا اعلان کرے گی بلکہ اس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ، مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ حکومت اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے قوم کو یہ علم ہونا چاہیئے کہ حکومت از خود دینی مدارس سے پھنگا لینے کے لئے پر تول رہا ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ کن عالمی قوتوں کے شہ پر یہ کچھ کرنے جارہا ہے لیکن پاکستان کی یہ تاریخ ہے جس نے مدارس کو چھیڑا اس کا سفینہ ڈوب گیاہے ، مدارس اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کے ادارے ہیں یہ ادارے قیامت تک رہیں گے ان ادا روں کی خدمات کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے خود بخود ختم ہوجائیں گے ،جمعیت علماءاسلام پاکستان کے دینی ادروں اور دین دار وں کی جماعت ہے پاکستان کے اسلامی آئینی دفعات اور ختم نبوت کے قانون کی حفاظت علماءکرام و ان کے تعلمی اداروں میں پڑہنے والے طبہ کا مرہون منت ہے اس لئے اسرائیل کے تسلیم کرنے کے ایجنڈے کو ناکام و اس سازش کو طشت از بام کرنے والے علماءکرام ٹارگٹ بنایا جارہا ہے ہم انشاءاللہ اس حکومت کو ہمیشہ کے لئے اس کے اس کے عزائم کے ساتھ دفن کردیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.