
- Advertisement -
صوبائی وزیرزراعت وباہمی امدادانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں کوئی بھی اختلافات نہیں مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں متحدہے بے بنیادشوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ حکومت میں اختلافات ہیں ہمارا فوکس معاشی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہئے ہم صوبے کے حقوق کے تحفظ کی آئینی جنگ لڑ رہے ہیںزرعی ماہرین بہتر اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے زمینداروں آگاہی دی جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ رقبہ زیر کاشت لایا جا سکے بلوچستان میں اس وقت ذرعی پانی کا بہت بحران ہے کیرتھرکینال میں چوبیس سو کیوسک پانی ملنا چاہیے مگر بدقسمتی سے 300 سے 700 کیس پانی ہمیں مل رہا ہے اسی طرح پٹ فیڈرکینال میں 7500 پانی ملنا چاہیے مگر اس وقت ہمیں تین ہزار کس کے قریب پانی میں مل رہا ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے میرا آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں کے عوام اور کسانوں زمینداروں کے درپیش مسائل سے میں بخوبی خود جائزہ لو اور یہ تمام تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے بہت جلد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے سامنے پیش کروں گاان خیالات کا اظہار انہوںنے دورہ نصیرآباد کے موقع پر آفیسران اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرمارکیٹنگ اینڈاکنامکس عبدالستارشاہ، ڈی جی واٹرواٹرمنیجمنٹ علی رضاجمالی ڈائریکٹرجنرل ایم ایم ڈی میر جمال خان کھیتران ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میرحفیظ اللہ جتک،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالحمید پلال ،ڈپٹی ڈائریکٹرایم ایم ڈی جھل مگسی شمس الدین بگٹی ،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع خیرمحمد سومرو ،سرکل ایس ای ایم ایم ڈی ملک محمد رفیق سیلاچی ،ڈپٹی ڈائریکٹرذراعت توسیع ضیاءالدین مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی لہڑی ، سیکریڑی مارکیٹ محمداسلم لغاری تھے صوبائی وزیرذراعت وباہمی امداد محکمہ ذراعت کے متعلقہ شعبوں کے آفیسران نے بریفنگ دی اوراپنے درپیش مسائل سے آگاہی فراہمی کی صوبائی وزیرذراعت وباہمی امدادانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پانی اہم جزو ہے کچھی کینال کی تعمیر کے بعد بلوچستان کی لاکھوں ایکڑاراضی آباد ہوجائے گی یہ پروجیکٹ کی حکومت کی جانب سے بلوچستان کو دیا جا رہا ہے میرے دروازے بلوچستان کے زمینداروں کے لئے ہر کھلے ہیں وہ جب بھی آئیں اپنے مسائل سے مجھے آگاہ کریں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جاسکے محکمہ زراعت زمینداروں کی رجسٹریشن کررہی ہے اس وقت دس ہزار سے زائد زمیندار کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے غیر معیاری بیج کی فروخت کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا جو لوگ زہریلی چیزیں یا غیر معیاری بیج زمینداروں کو بیچتے ہیں اس کے لئے محکمہ زراعت بھرپور ایکشن لے گا غیر قانونی کھاد زہریلے کیمیکلز بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور زمینداروں کو بہتر بیج کی نشاندہی کے لیے ہم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔