
- Advertisement -
بلو چستان کی ڈاکٹرزتنظیموں نے صو با ئی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے ساتھ کا میا ب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔تفصیلا ت کا مطا بق گزشتہ روز صو با ئی وزیر صحت بلو چستان نصیب اللہ مری نے ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے ملا قا ت کی اورانہیں یقین دہا نی کرا ئی کے ڈاکٹرزکے مطا لبا ت کے حل کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر کی بحفاظت واپسی پرانہیں خوشی ہے بلکہ وہ ڈاکٹرز کے بھی شکر گزار ہے جنہوں نے ان کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے سیکیورٹی کامسئلہ حل کریں گے بلکہ ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے مسئلے پر کام جا ری ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیںجو ہما رے بس میں ہو گاڈاکٹرز کے لئے کریں گے ،آج سے ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیز پر آجائیں گے تو غریب مریضوں کو علا ج و معالجہ کی سہولیا ت میسر آئیں گی ۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہمیںہمارے مطالبات پو رے ہو نے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،اس لئے حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ابراہیم نے بتایا ہے کہ ان کی رہا ئی کے بدلے تاوان ادا کیا گیا ہے۔