جیکب آباد کی نوجوان لڑکی نے کوئٹہ کے شفیق سولنگی سے پسندی کی شادی کرلی

0

- Advertisement -

جیکب آباد کی نوجوان لڑکی نے کوئٹہ کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی،عدالت میں پیش، عدالت نے ورثہ کی جانب سے داخل مقدمہ ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فیملی لائن محلہ کی رہائشی لڑکی 20سالہ رخسار نے کوئٹہ کے رہائشی نوجوان شفیق احمد سولنگی کے ساتھ پسند کی شادی کرلی ہے،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی رخسار نے جوڈیشل مجسٹریٹ جیکب آباد کی عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا ہے کہ میرا والد قلندر بخش زبردستی میری شادی مجھ سے بڑی عمر کے شخص سے کررہا تھا اس لیے میں اپنے گھر سے نکل کر اپنی مرضی سے شفیق احمد سولنگی سے شادی کی ہے ، اس نے بیان دیا کہ میرے والد نے میرے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے ، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا کیس کے الزام میں گرفتار قاسم ولد اویس داو¿د پوٹہ کو آزاد کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.